7 جولائی، 2024، 11:22 AM

سعید جلیلی کی نومنتخب صدر پزشکیان سے ملاقات، ملکی معاملات پر مشورے لوں گا، پزشکیان

سعید جلیلی کی نومنتخب صدر پزشکیان سے ملاقات، ملکی معاملات پر مشورے لوں گا، پزشکیان

نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے سعید جلیلی سے ملاقات کے دوران ملکی معاملات پر ان سے مشورے لینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدارتی ایرانی امیدوار سعید جلیلی نے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سعید جلیلی نے نومنتخب صدر کو مبارک باد پیش کی اور اہم ملکی مسائل اور مشکلات کے حوالے سے تجاویز دیں۔

نومنتخب صدر نے اس موقع پر کہا کہ صرف منصوبہ بندی ہونا کافی نہیں بلکہ مخلص اور سنجیدگی سے کام کرنے والی ٹیم بھی ہونا چاہئے جو منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پزشکیان نے سعید جلیلی سے مشورے لینے پر آمادگی ظاہر کی۔

News ID 1925269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha